: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
فیروز پور روڈ پر آج صبح شدید کہرے کی وجہ سے اسکول اساتذہ کو لے جانے
والی ایک گاڑی اور مخالف سمت سے ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے کم از کم 13
لوگوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ یہاں سے تقریبا 10 کلومیٹر دور چاندماري گاؤں کے نزدیک ہواجس میں
ایک گاڑی پر سوار کل 15 میں سے 14 لوگوں کی موت ہو گئی ۔ مرنے والوں میں
مختلف اسکولوں کے 13 اساتذہ اور گاڑی کے ڈرائیور شامل ہیں۔اس حادثہ میں 6
لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ باقی نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ مقامی لوگوں نے موقع پہنچ کران لوگوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور اسپتال
پہنچایا جہاں6 افراد کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ حادثے کے بعد ٹرک
ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولس اس کی تلاش کر رہی ہے۔